بلوچستان اٹ ملک دشمن آتے کن بیرہ بھسکاری ءِ، مینا مجید
کوئٹہ، مستونگ میں دہشت گردوں کا انجام اس بات کا حتمی اعلان ہے کہ بلوچستان میں ملک دشمنوں اور بیرونی ایجنٹوں کے لیے صرف تباہی ہے۔مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان محترمہ مینا مجید صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے مستونگ میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب ترین آپریشن کے دوران اہم کمانڈر سمیت تین دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکورٹی اہلکاروں کی دلاوری اور اعلیٰ حکمت عملی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ آپریشن اس بات کا حتمی ثبوت ہے کہ بلوچستان کی پاک سرزمین پر تخریب کاری، غیر ملکی ایجنڈے اور دہشت گردی کے لیے اب کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔ امن کے دشمن اور بیرونی ایجنٹ چاہے کسی بھی نام یا پناہ گاہ کے پیچھے چھپ جائیں، ریاستی قوت ان کے تمام عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ہر دم تیار ہے۔