ڈپٹی کمشنر جعفرآباد نا کماشی ٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ نا دیوان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نصیرآباد، ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع جعفرآباد میں تعلیمی عمل کو مزید مؤثر بنانے، اساتذہ کی حاضری، غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی، تدریسی سرگرمیوں کی بہتری اور محکمہ تعلیم کو درپیش دیگر مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور دیگر عملے کی حاضری یقینی بنانے سمیت طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی کے حوالے سے مختلف امور پر غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس کے موقع پر احکامات دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی بنیادی بنیاد ہے، اس لیے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ اور عملے کی بروقت حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور فرائض میں غفلت یا مسلسل غیر حاضری کے مرتکب ملازمین کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.