سید خلیل الرحمن مدام حق و راستی نا کسر آ س، نسیم ملاخیل
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے گزشتہ روز لاہور کے دورے کے دوران روزنامہ جنگ کوئٹہ کے چیئرمین ایڈیٹوریل کمیٹی، سینئر صحافی سید خلیل الرحمان مرحوم کے بھائی سید احمد علی کی رہائش گاہ پر جاکر ان سے، مرحوم کے صاحبزادے لیفٹیننٹ کرنل سید طیب اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اورپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ مشیر وزیراعلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہا کہ سید خلیل الرحمان مرحوم نے ہمیشہ حق اور سچ کی صحافت کو اپنا شعار بنائے رکھا، بلوچستان کے مظلوم طبقات، مساکین اور غریب عوام کی ترجمانی کی اور ان کے حقوق کے لیے اپنے قلم کے ذریعے ہمیشہ مؤثر آواز بلند کرتے رہے۔ ان کا شمار بلوچستان کے سینئر، سنجیدہ اور باوقار صحافیوں میں ہوتا تھا۔