سوگو جمہوریت اٹ کانود کل اکن بریبر مریک، نوابزادہ زرین مگسی
کوئٹہ، عالمی یومِ جمہوریت کی مناسبت سے پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون، ثقافت و سیاحت بلوچستان نوابزادہ زرین خان مگسی نے کہا ہے کہ جمہوریت کی اصل طاقت صرف ووٹ ڈالنے کے عمل میں نہیں بلکہ اس بات میں ہے کہ شہریوں کی آواز حکومتی فیصلوں، قانون سازی اور پالیسی سازی میں کتنی مؤثر طریقے سے شامل ہوتی ہے۔ ایک مضبوط جمہوری نظام وہ ہے جہاں قانون سب کے لیے یکساں ہو، بنیادی حقوق محفوظ ہوں اور ریاستی ادارے عوام کے سامنے جوابدہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات جمہوریت کا اہم حصہ ہیں، لیکن جمہوری طرزِ حکمرانی کو صرف انتخابی عمل تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔ شفافیت، قانون کی بالادستی، مؤثر پارلیمان، آزادانہ رائے، اختلاف کو برداشت کرنے کی سیاسی صلاحیت اور شہریوں کی فیصلہ سازی میں شرکت جمہوریت کو عملی معنی دیتے ہیں۔