کمشنر مکران نا پوسکن تفنگوک مکران آفس کمپلیکس نا دورہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تربت، کمشنر مکران ڈویڑن ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ اور ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے تربت میں زیرِ تعمیر نئے کمشنر مکران آفس کمپلیکس کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر کمشنر مکران نے کمپلیکس کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کام کے معیار، پیش رفت اور دیگر امور کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے اور منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔واضح رہے کہ نیا کمشنر مکران آفس کمپلیکس ڈسٹرکٹ کونسل آفس کے احاطے میں تعمیر کیا جا رہا ہے، جبکہ منصوبے کے تعمیراتی کام کی نگرانی اربن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کر رہا ہے۔ نئے کمپلیکس میں کمشنر مکران آفس کے افسران و ملازمین کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس سے دفتری امور کی انجام دہی میں مزید بہتری اور سہولت پیدا ہوگی۔دورے کے موقع پر کمشنر مکران کے پی ایس ناصر حسن بھی موجود تھے۔.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.