اظہار دلچسپی (کمشنر مکران ڈویژن / پروجیکٹ ڈائریکٹر سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ تربت)

24 October 2026

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کمشنر مکران ڈویژن / پروجیکٹ ڈائریکٹر، سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ تربت نے عطا شاد ڈگری کالج تربت میں کمرشل سہولیات (دکانیں، کیفے، بک اسٹورز اور دیگر تعلیمی ادارے سے ہم آہنگ سہولیات) کی سیلف فنانسڈ تعمیر و ترقی کے لیے معروف بلڈرز، ڈویلپرز، فرمز اور سرمایہ کاروں سے اظہار دلچسپی طلب کر لی ہے۔

منصوبے کا مقصد: کالج کے لیے پائیدار اور خود کفیل آمدنی کا ذریعہ قائم کرنا تاکہ کالج کے روزمرہ آپریشنل اور دیکھ بھال کے اخراجات، بشمول پبلک لائبریری اور واکنگ ٹریک، اور تعلیمی و تفریحی سرگرمیوں کو سہارا دیا جا سکے۔

اہم شرائط:

  • منتخب پارٹی مکمل طور پر اپنے خرچ پر فنانس، تعمیر، ترقی اور دیکھ بھال کرے گی، حکومت/پراجیکٹ پر کوئی مالی ذمہ داری نہیں ہوگی
  • ریونیو شیئرنگ یا دیگر کمرشل ماڈل کے تحت
  • انتخاب شفاف مسابقتی عمل سے، تکنیکی طور پر اہل اور کالج کو سب سے زیادہ قابل عمل و پائیدار ریونیو ریٹرن دینے والی تجویز کو ترجیح

TORs کا حصول: دفتر کمشنر مکران ڈویژن / پروجیکٹ ڈائریکٹر، سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ تربت سے دفتری اوقات میں

آخری تاریخ: 10 نومبر 2026 تک تکنیکی اور مالی تجاویز جمع کرانی ہوں گی

مزید تفصیلات کے لئے پی ڈی ایف ڈائونلوڈ کریں

Download (PDF, 384KB)

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.