پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا من گھڑت مہم کے ذریعے ملک کو سوڈان بنانا چاہتا ہے، احسن اقبال

ملک دشمنی پر آپ کو شرم آنی چاہیے،؎ عمران خان کی پاکستان میں 60 ارب کی چوری پکڑی گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نارووال : مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا من گھڑت مہم کے ذریعے ملک کو سوڈان بنانا چاہتا ہے، ملک دشمنی پر آپ کی جماعت کو شرم آنی چاہیے،؎ عمران خان کی پاکستان میں 60 ارب کی چوری پکڑی گئی، مگر عمران خان ڈھٹائی سے کہتاہے کہ ٹرانزیکشن کی منظوری کابینہ نے دی۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ہر ادارے کو تباہ کر دیا۔ حملوں میں ملوث ایک ایک شخص سے حساب لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ وار میں گولی نہیں چلائی جاتی، عمران نیازی کے ذریعے پہلے ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا، ہائبرڈ وار کا ہدف اداروں کو تقسیم کرنا بھی ہوتاہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اجازت دی گئی کہ وہ پنجاب اسمبلی توڑ دیں، 90 دن کے انتخابات کے سوموٹو ایکشن پر بار ایسوسی ایشن نے سوالات اٹھائے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ جب آپ سے رسیدیں مانگی جاتی ہیں تو آپ جناح ہاؤس جلا دیتے ہیں، عمران خان آپ کو جواب دینا چاہیے اور رسیدیں دینی چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ آج پاکستان ایک شدید بحران میں ہے، پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا من گھڑت مہم کے ذریعے ملک کو سوڈان بنانا چاہتا ہے، ملک دشمنی پر آپ کی جماعت کو شرم آنی چاہیے۔احسن اقبال نے کہا کہ آج11 بجے سپریم کورٹ کے سامنے پْرامن احتجاج کیا جائے گا، چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے آنے والی رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی گئی، عمران خان نے پاکستان میں 60 ارب کی چوری کی جو پکڑی گئی، عمران خان ڈھٹائی سے کہتے ہیں اس ٹرانزیکشن کی منظوری کابینہ نے دی۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان میں انتشارکی بنیاد رکھی ہے، پی ٹی آئی کے حمایتی، ہمدرد سوچیں اور بتائیں، عمران خان نے پاکستانی سیاست میں اب تک کونسا تعمیری کام کیا ہے؟

(آن لائن)

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.