احسن اقبال نا کماشی ٹی دیوان روہڑی، سبی، کوئٹہ و تفتان سیکشن آ ایم ایل تھری ٹریک کن 278 ارب روپئی منظور

سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نا دیوان اٹی 34 ارب 74 کروڑ روپئی نا خڑچ انا 15 شونداری ڈٹ ہم منظور کننگار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرِ صدارت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کا اہم اجلاس منعقدہوا۔سی ڈی ڈبلیو پی نے 34 ارب 74 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 15 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔اجلاس میں 431 ارب 22 کروڑ روپے مالیت کے 9 بڑے منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک (ECNEC) کو بھیجنے کی سفارش کی گئی۔ منظور شدہ منصوبے وفاقی حکومت کے ترقیاتی و اصلاحاتی ایجنڈے ”اڑان پاکستان”کے عین مطابق ہیں۔منصوبوں کا مقصد ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی، جدید ترین انفراسٹرکچر، مواصلات اور پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔اجلاس میں ملک بھر کے چاروں صوبوں اور آزاد جموں و کشمیر کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی اصولی منظوری دی گئی۔قومی سلامتی اور مصنوعی ذہانت کے لیے 7 ارب 93 کروڑ روپے کی لاگت سے ”ایمرجنگ ٹیکنالوجیز ڈیٹا سینٹر” کے قیام کی سفارش کی گئی۔ملک میں ڈیجیٹل نظام کی بہتری کے لیے 13 ارب روپے کی لاگت سے ”نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایکو سسٹم ڈویلپمنٹ پروگرام” کی منظوری دی گئی۔خلائی ٹیکنالوجی اور مواصلات کے فروغ کے لیے 37 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سیٹلائٹ ”پاک سیٹ-2” (PakSat-2) کی سفارش کی گئی۔آزاد کشمیر میں بجلی کی فراہمی اور نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لیے 9 ارب 99 کروڑ روپے سے زائد کا منصوبہ ایکنک کو ارسال کئے گئے۔قومی شاہراہ (N-5) پر 20 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے ”لالہ موسیٰ بائی پاس” کی تعمیر کی سفارش کی گئی۔روہڑی، سبی، کوئٹہ اور تفتان سیکشن پر ایم ایل تھری (ML-3) ٹریک کی اپ گریڈیشن کے لیے 278 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد کا تاریخی منصوبہ منظورکرلیا گیا۔ بلوچستان میں پاک ایران سرحد کے قریب 43 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے ”مشخیل-چیدگی روڈ” کی تعمیر کی سفارش کی گئی۔آزاد کشمیر میں طویل عرصے سے التوا کا شکار ”راٹھوعہ ہریام برج” کا منصوبہ 10 ارب 86 کروڑ روپے کی ترمیمی لاگت کے ساتھ بحال اور مکمل کر لیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.